روسی فوج کے وفد کا شمالی وزیرستان ایجنسی میں میران شاہ کا دورہ۔

30 مارچ 2017 (23:06)
0

ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرلاسراکوف سرگی یوریوچ   کی سربراہی میں روسی فوج کے وفد نے جمعرات کے روز شمالی وزیرستان ایجنسی میں میران شاہ کا دورہ کیا۔

وفد کو پاک فوج کی فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی بلاامتیازکوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
وفد کو پاک افغان سرحدی انتظام اور پائیدار استحکام کے لئے سماجی اور اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔