عالمی بینک کیساتھ سماجی اقتصادی ترقی کے5معاہدوں پر دستخط
30 مارچ 2017 (22:54)
0

پاکستان اور عالمی بنک نے ملک میں سماجی اقتصادی ترقی کیلئے 43کروڑ 40لاکھ ڈالر کے مالیت کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
ان معاہدوں پر جمعرات کے روز اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن اور عالمی بنک کے نمائندوں نے دستخط کئے۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے کہا کہ عالمی بنک ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ ، بی آئی ایس پی ، خیبرپختونخوا ، فاٹا اور بلوچستان کے لئے فنڈز فراہم کرے گا۔