ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں،مریم اورنگزیب
30 مارچ 2017 (22:30)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔
وہ جمعرات کی شام کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پاکستانی اور افغان فنکاروں کے موسیقی کے ایک پروگرام کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ ثقافتی اقدار ہیں اور موسیقی دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔