چیف کمشنر شماریات نے کہا کہ خانہ شماری 3 روز میں مکمل کرلی جائے گی۔

بلاک ٹو کی خانہ و مردم شماری آج سے شروع
30 مارچ 2017 (21:30)
0

چھٹی مردم اور خانہ شماری کے تحت دوسرے مرحلے میں جمعہ سے ملک بھر کے63 اضلاع میں خانہ اور مردم شماری شروع ہو رہی ہے۔
چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے جمعرات کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانہ شماری تین روز میں مکمل کرلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مردم اور خانہ شماری اگلے ماہ کی تین سے بارہ تاریخ تک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بے گھر افراد کی گنتی اگلے ماہ کی تیرہ تاریخ کوہوگی۔
پہلے مرحلے میں پنجاب کے سولہ، سندھ کے آٹھ، خیبرپختونخوا کے چودہ، بلوچستان کے پندرہ اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع شامل ہیں۔
چیف کمشنر شماریات نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد مہم کا تقریباً پچاس فیصد کام مکمل ہو جائے گا۔
آصف باجوہ نے کہا کہ مہم کے پہلے مرحلے میں عوام کا ردعمل انتہائی مثبت تھا۔