ترجمان نے کہا کہ اگلے مہینے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافے سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے

ڈیموں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا،واپڈا
30 مارچ 2017 (21:23)
0

وزارت پانی اور بجلی نے کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی کے باعث شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ایک گھنٹہ جبکہ دیہی علاقوں میں دو گھنٹے اضافہ ہوا ہے۔
وزارت پانی اور بجلی کے ترجمان کے مطابق اب شہری علاقوں میں چار گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ اگلے مہینے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافے سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے اور آئندہ چند دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔