راجہ فاروق نے کہا ہے کہ عبوری آئینی ایکٹ مجریہ1974 ء میں ترمیم کی تجاویز وفاقی حکومت کو پیش کر دی گئی ہیں۔

آزاد کشمیر میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کا عمل مکمل کرلیا گیا،وزیراعظم
30 مارچ 2017 (20:34)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عبوری آئینی ایکٹ مجریہ1974 ء میں ترمیم کے حوالے سے تجاویز وفاقی حکومت کو پیش کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے جمعرات کے روز مظفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا جائے گا۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔