ترجمان نے کہا کہ ویزوں کے اجراء کا اتحادی امدادی فنڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

غیر ملکیوں کو خفیہ ویزوں کا اجرا، رحمن ملک کا بیان غلط اور بے بنیاد ہے،ترجمان
30 مارچ 2017 (20:30)
0

حکومت نے غیر ملکیوں کو خفیہ طور پر ویزوں کے اجراء سے متعلق سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق رحمن ملک کا بیان غلط اور بے بنیاد ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر رحمن ملک کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں۔
ترجمان نے کہا کہ ویزوں کے اجراء کا اتحادی امدادی فنڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ویزوں کے شفاف اجراء پر یقین رکھتی ہے اور ایسی تمام روایات کو ختم کر دیا ہے جن کے تحت غیر ملکیوں کو ویزوں کا بلاتعطل اجراء اور ملک میں غیر معینہ مدت کیلئے قیام اور نقل و حرکت کی اجازت دی جاتی تھی۔