جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ۔

فوج قومی سلامتی میں اپنا کردار اداکرتی رہے گی،آرمی چیف
30 مارچ 2017 (20:26)
0

بری فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی میں اپنا کردار اداکرتی رہے گی۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کے دورے کے دوران کہی۔
آرمی چیف نے ایسے پاکستان کے اپنے ویژن کا اعادہ کیا جہاں ملک سب سے مقدم ہو۔
انہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بلوچ رجمنٹ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔