مشیر خارجہ نے کہا کہ پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

پاکستان،افغانستان سکیورٹی و سرحدی انتظام کے متفقہ طریقہ پر توجہ دیں،سرتاج
30 مارچ 2017 (20:20)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو سیکورٹی انسداد دہشت گردی اور سرحدی انتظام کے لئے متفقہ طریقہ کار پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاک افغان مشترکہ کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پاکستان کی جانب سے کوششیں جاری ر کھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے افغان تنازعے کے حل کے لئے افغانوں کی سرپرستی میں مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔