وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وزارت میں سیل کام کررہا ہے۔

قابل اعتراض مواد پر700ویب سائٹس کیخلاف کارروائی کی گئی،یوسف
30 مارچ 2017 (20:12)
0

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قابل اعتراض مواد کی حامل سات سو ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آبا د میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 565 ویب سائیٹس بند کر دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد کا مسئلہ حل کرنے کے لئے وزارت میں ایک سیل بھی کام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کوگستاخانہ مواد پر مشتمل ویب سائیٹس بند کرنے کے لئے کلیئرنس دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف شکایات کے8 ہزار670 خطوط موصول ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پی ٹی اے کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔