مشیر نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

اقتصادی راہداری سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی،امیر مقام
30 مارچ 2017 (19:33)
0

وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔
انہوں نے جمعرات کے روز مالاکنڈدرگئی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
امیرمقام نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا کے عوام آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو منتخب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔