گورنرنے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کے عوام آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوااسمبلی کیلئے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔

وفاق قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مخلصانہ اقدامات کر رہا ہے،جھگڑا
30 مارچ 2017 (19:29)
0

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے مخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔

جمعرات کے روز پشاور میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کے عوام آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کے لئے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔
وفد نے فاٹا میں اصلاحات کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہا۔