ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

file photo

 خشک سالی،پاکستان کی سری لنکا کیلئے10ہزار ٹن چاول کی امداد روانہ
30 مارچ 2017 (18:02)
0

سری لنکا میں شدید خشک سالی کے تناظر میں د س ہزار میٹرک ٹن چاول بھجوانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔
چاول کی پہلی کھیپ جمعرات کے روز روانہ کی گئی جو پیر کو سری لنکا پہنچے گی۔
اس سے قبل گزشتہ مہینے کی آٹھ تاریخ کو فوری ہنگامی امداد کے طور پر 25 میٹرک ٹن چاول کولمبو بھجوائے گئے تھے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ ان کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔