وزیر داخلہ کی وزارت کو بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی زیر التواء درخواستوں پر کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

حکومت کسی کو بھی قومی مفادات کے خلاف کام نہیں کرنے دے گی، چودھری نثار
30 مارچ 2017 (17:52)
0

ستر بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو رجسٹریشن پالیسی کے نئے طریقہ کار کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے زیر صدارت ایک اجلاس میں بتائی گئی۔
وزیر داخلہ نے وزارت کو بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی زیر التواء درخواستوں پر کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے نادرا کے تکنیکی تعاون سے وزارت میں عالمی غیرسرکاری تنظیموں کو فوری سہولت کی فراہمی کا مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی آڑ میں کسی کو بھی قومی مفادات کے خلاف کام نہیں کرنے دے گی۔