وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے تمام مسائل قانون کے مطابق حل کیے جائیں گے۔

file photo

وزیر اطلاعات کاصحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کااعادہ
30 مارچ 2017 (17:45)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوںکے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے جمعرات کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تمام مسائل قانون کے مطابق حل کیے جائیں گے اور انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اخبارات کی بندش کا مسئلہ بھی ایک د و روز میں حل کرلیا جائے گا۔