وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے107 سکول کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے معاہدہ۔

file photo

 پائیدار اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں،وزیر خزانہ
30 مارچ 2017 (17:41)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں مائیکرو سافٹ وفاقی دارالحکومت کے انتظام اور ترقیاتی ڈویژن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
معاہدے کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے107 سکول کمپیوٹرائزڈ کیے جائیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل ملک بنایا جائے گا اور آج کے دن طے پانے والا معاہدہ اس سلسلے میں نیک شگون ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے منشور پر عملدرآمد پر پوری توجہ دے رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی اور بجلی کی قلت سمیت ملک کو درپیش بنیادی مسائل حل کردیئے گئے ہیں اور گزشتہ چار برسوں کے دوران اقتصادی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔
اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ حکومت سکولوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
کیڈ کے وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔