پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار فاسٹ اٹیک میزائل کا افتتاح کیا ہے۔

اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پاک بحریہ حدود کی اہمیت میں اضافہ ہوگا: ایڈمرل ذکاء اللہ
30 مارچ 2017 (16:04)
0

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کراچی شپ یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے۔
پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار فاسٹ اٹیک میزائل کا افتتاح کیا ہے جبکہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کراچی شپ یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پاکستان کی بحریہ حدود کی اہمیت میں اضافہ ہوگا ۔