ترجمان دفتر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مغربی سرحد کے بہتر انتظام سے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:پاکستان
30 مارچ 2017 (15:37)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ امتیازی اور نارواسلوک معمول بن چکا ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مغربی سرحد کے بہتر انتظام سے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئیے۔