وزیر مملکت وفاقی تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت وبائی امراض کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

بلیغ کاوبائی امراض پر قابو پانے کیلئے عالمی شراکت داروں سے مکمل تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ
30 مارچ 2017 (15:01)
0

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے عالمی شراکت داروں سے مکمل تعاون کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں صحت کے بارے میں ایک عالمی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے امریکہ کے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے کیا تھا۔
وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت وبائی امراض کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔دوسرے مقررین نے موسمیاتی تبدیلی کی موجودہ صورتحال میں لوگوں کو کسی بھی بحران سے بچانے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔