شہباز شریف اور چینی وفد کے درمیان ملاقات میں بجلی گھر کو فعال بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھرمنصوبے پر کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
30 مارچ 2017 (13:30)
0

چین کے ہواننگ گروپ کے نائب صدر فان ژیاژیاکی قیادت میں چینی وفد نے آج صبح لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔
انہوں نے ساہیوال میں ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کو فعال بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔چینی وفد نے یہ منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کا یقین دلایا۔