File photo

اقوام متحدہ کا روس پرگرفتار کئے گئے پرامن مظاہرین کو رہا کرنے پر زور
30 مارچ 2017 (09:49)
0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے روس پر زوردیا ہے کہ وہ ہفتے کے اختتام پر ملک بھر سے گرفتار کئے گئے پرامن مظاہرین کو رہا کردے۔

ایک مشترکہ بیان میں آزاد ماہرین نے کہاکہ ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا روس کی قانونی ذمہ داری ہے جو پرامن طریقے سے جمع ہوئے اورآزادی رائے کے حق کو استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک ہزار کے قریب مظاہرین کو جنہوں نے وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں سڑکوں پر مظاہرہ کیا تھا گرفتار کرکے انہیں قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں گئی ہیں۔