وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس بات کااعلان ملک کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کیا۔

File photo

ترکی کا شمالی شام میں فرات شیلڈ فوجی کارروائی ختم کرنے کا اعلان
30 مارچ 2017 (09:41)
0

ترکی نے شمالی شام میں فرات شیلڈ فوجی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس بات کااعلان ملک کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کیا تاہم انہوں نے شام سے ترک فوجوں کی واپسی کے متعلق کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔
ترکی نے دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کو اپنی سرحد سے پیچھے ہٹانے اور مقامی کرد جنگجوئوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے کارروائی شروع کی تھی۔