File photo

شبیر احمد شاہ کامقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ
30 مارچ 2017 (09:37)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے دنیا بھرکے لوگوں سے خطے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کے اندھا دھند قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سری نگر سے جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے Chadoora میں مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین شہریوں کے قتل کو انتہائی غیر انسانی فعل قرار دیا۔
انہوں نے بھارتی پولیس کی جانب سے نوجوانوں کی میتیں لانے والی ایمبولینسوں کو روکنے اورسوگوار خاندانوں کوہراساں کرنے کی بھی مذمت کی۔