ہوائی:جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد سفری پابندیاں روکنے کے بارے میں اپنے حکم میں توسیع کردی
30 مارچ 2017 (09:16)
0

ہوائی میں ایک فیڈرل جج نے عدالتوں کے ذریعے ریاست میں قانونی کارروائی مکمل ہونے تک صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد سفری پابندیاں روکنے کے بارے میں اپنے حکم میں توسیع کردی ہے۔

امریکہ کے ڈسٹرکٹ جج ڈیرک واٹسن نے دلائل کی سماعت کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا۔