پاکستان اور ترکی کا خصوصی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کااعادہ
30 مارچ 2017 (07:36)
0

پاکستان اور ترکی نے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

اس عزم کااظہار سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان انقرہ میں ایک ملاقات کے دوران کیاگیا۔
صدر اردوان نے سیاسی، معاشی ،تجارتی،دفاع ، دفاعی صنعت اورثقافتی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے تمام امور پر پاکستان کے لئے مکمل حمایت اور یکجہتی کااظہار کیا۔