وفاقی وزیر نے کہاکہ وژن2025 کے تحت ملکی سطح پر قدرتی حادثات کے خطرے کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع لانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیارکیاگیا ہے۔

file photo

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے پالیسیاں وضع کی ہیں:زاہد
30 مارچ 2017 (07:27)
0

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے پالیسیاں وضع کی ہیں۔

اسلام آباد میں پہاڑی علاقوں کے تحفظ کے منصوبے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت ایسے منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وژن2025 کے تحت ملکی سطح پر قدرتی حادثات کے خطرے کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع لانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیارکیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرسبز پاکستان پروگرام پرپورے ملک میں عملدرآمد کیا جارہا ہے اورجنگلی حیات کے وسائل کی بحالی کے لئے انیس کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔