file photo

بلوچستان کے تمام اضلاع کو قدرتی گیس فراہم کی جارہی ہے:خاقان
30 مارچ 2017 (07:17)
0

وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام صوبوں کوایک متوازن پالیسی کے تحت بلا امتیاز گیس فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو اٹھارہ ارب روپے کی لاگت سے قدرتی گیس فراہم کی جارہی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بھی گیس کی فراہمی کی مختلف سکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کے گھریلو کنکشن پر کوئی پابندی نہیں ہے اور تمام صوبوں کوایک متوازن پالیسی کے تحت بلا امتیاز گیس فراہم کی جارہی ہے۔