file photo

بحیرہ روم میں کشتی کے حادثے میں 146 افراد کی ہلاکت کا خدشہ:اقوام متحدہ
30 مارچ 2017 (07:09)
0

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی ایک کشتی کے حادثے میں 146 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

پناہ گزینوں کے تحفظ کے ادارے کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر نے بتایا کہ کمسن لڑکے نے جسے سپین کی ایک کشتی نے بچالیا بتایا ہے کہ کشتی لیبیا کے مقام Sabratha سے 147 افراد کو لے کر دو روز پہلے روانہ ہوئی تھی۔