ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

گجرات:محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک
30 مارچ 2017 (07:01)
0

پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے کنجاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ، دیگر تین دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کرلیاگیا ہے جو کارروائی کے دوران فرار ہوگئے تھے۔
دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اوروہ گجرات اورکھاریاں میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔