file photo

اسلامی تعاون تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار
30 مارچ 2017 (06:57)
0

اسلامی تعاون تنظیم نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہری تشویش ظاہر کی ہے ۔

S K KASGWA MED کی قیادت میں اسلامی تعاون تنظیم کے اعلی سطح کے وفد نے میرپور میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے دوران اس تشویش کااظہارکیا ۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت نے انسانی حقوق کی اصل صورتحال کاجائزہ لینے کی غرض سے حقائق معلوم کرنے کے مشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ۔