پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

افغان مصالحتی عمل سے افغانستان میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے:اعزاز
30 مارچ 2017 (06:29)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی زیر قیادت افغان مصالحتی عمل سے افغانستان میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

واشنگٹن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔
پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اورقربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔