سرکاری ذرائع ابلاغ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں:مریم
30 مارچ 2017 (06:18)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ذرائع ابلاغ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آبا میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔
وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت کے اقدامات کو خبروں، فیچرز اوردستاویزی فلموں کے ذریعے موثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اے پی پی کے سوشل میڈیا کو مزید موثر اورفعال بنانے کی ضرورت پر زوردیا ۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے اے پی پی کا سوشل میڈیا ڈیسک باضابطہ قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ادھروزیر مملکت نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے صحافیوں کے ساتھ رویے کی مذمت کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنی پارٹی اراکین کے اس اقدام پر معافی مانگنی چاہیے۔