file photo

حکومت کوغربت میں کمی لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے:احسن
30 مارچ 2017 (06:14)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کومعیشت میں بہتری اورغربت میں کمی لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وہ بنکاک میں پائیدار ترقی کے حوالے سے ایشیا بحرالکاہل فورم کے چوتھے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
ایشیا اور بحرالکاہل کے ساٹھ سے زیادہ ملکوں کے وزرا اوراعلیٰ سطح کے عہدیداران نے فورم میں شرکت کی۔
احسن اقبال کو اس سال کے لئے فورم کا چیئرمین منتخب کیاگیا۔
روس کے وفد نے ان کانام تجویز کیا تھا۔