30 مارچ 2014 (19:40)
0

سینٹ نے سال دوہزار چودہ پندرہ کیلئے پارلیمانی کیلنڈر جاری کردیا ہے ۔
کیلنڈر کے مطابق ایوان بالا کا پہلا اجلاس پروگرام کے مطابق اگلے مہینے کی چودہ تاریخ کو ہوگا جو بارہ دن جاری رہے گا ۔ ایوان کا طویل ترین اجلاس دو جون کو شروع ہوگا اور بیس جون تک جاری رہے گاجس میں مالیاتی بل پر بحث ہوگی ۔
ایوان کو پورے سال میں مجموعی طورپر ایک سو تیرہ دن کی کارروائی مکمل کرنا ہوتی ہے تاہم حزب اختلاف کسی بھی وقت اجلاس طلب کرنے کی درخواست دے سکتی ہے ۔
اسی طرح حکومت بھی قومی اہمیت کے کسی معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لینے کیلئے کسی بھی وقت اجلاس بلاسکتی ہے ۔