ریڈیوپاکستان کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ تمام قرضے سیاسی مداخلت کے بغیر صرف میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں ۔

یوتھ بزنس لونز کی میرٹ پر تقسیم حکومتی کامیابی ہے:بلیغ الرحمن
30 مارچ 2014 (22:37)
0

تعلیم اور اُمور داخلہ کے وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ میرٹ پر بزنس لونز کی تقسیم حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔
ریڈیوپاکستان کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ تمام قرضے سیاسی مداخلت کے بغیر صرف میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت 'ملک میں تکنیکی تعلیم کی استعداد کار بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔