اُنہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد حکومت کی ایک اور کامیابی ہے ۔

30 مارچ 2014 (20:06)
0

اُمور کشمیر کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت'عوام کے تعاون سے تمام مسائل پر قابو پالے گی۔
اُنہوں نے ننکانہ صاحب میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور مالیاتی اداروں نے پاکستان کی اقتصادی اور مالی حکمت عملی پر اعتماد ظاہر کرنا شروع کردیا ہے جو ہماری معیشت کیلئے مثبت علامت ہے ۔
برجیس طاہر نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد حکومت کی ایک اور کامیابی ہے ۔