وہ سید منور حسن کی جگہ سنبھالیں گے ۔

سراج الحق جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب
30 مارچ 2014 (19:41)
0

سراج الحق کو اگلے پانچ سال کیلئے جماعت اسلامی کا نیا امیر منتخب کیاگیا ہے ۔
وہ سید منور حسن کی جگہ سنبھالیں گے ۔

سراج الحق جو خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر ہیں دیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔
وہ دو دفعہ اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم اعلیٰ رہ چکے ہیں ۔
وہ کئی بار خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے ۔
سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر ہیں اور وہ اپریل میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے ۔