30 مارچ 2014 (19:36)
0

حکومت 'ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذرائع کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں بارہ سو فٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کئے گئے ہیں اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل کے مسودے کو قطعی شکل دے دی گئی ہے ۔
سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور اُنہیں کمپیوٹرائزڈ کرنے کی غرض سے آٹھ ہزار چھ سو سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں حکومت کے دیگر اقدامات میں عالمی بنک کے تعاون سے اسلام آباد میں جدید آئی ٹی پارک کا قیام ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا قیام ، یونیورسل ٹیلی سینٹروں کا قیام اور ٹیلی کام کے شعبے کی پالیسیوں کا جائزہ لینا اورا نہیں مربوط بنانا شامل ہے ۔