سٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وسائل وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے قرضے کی سکیم کیلئے بروئے کار لائیں۔

30 مارچ 2014 (15:09)
0

نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی قرض سکیم کے تحت پہلی قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے پانچ ہزار تین سو ننانوے درخواست گزاروں میں تین ارب ستّر کروڑ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

قرضوں کا حجم کسی بھی صوبے کے کوٹے سے تجاوز نہیں کرے گا اور سال 2013 اور2014 کے لئے حکومت کا ہدف ایک لاکھ درخواست گزاروں کو قرضہ فراہم کرنا ہے۔


خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ ملکی ترقی میں حصّہ لینے کیلئے آگے آئیں اور اپنے متعلقہ صوبوں کیلئے مختص کوٹے سے فائدہ اٹھانے کیلئے قرض کیلئے درخواست دیں۔


سٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وسائل وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے قرضے کی سکیم کیلئے بروئے کار لائیں۔