وہ آج(اتوار) صبح اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے

ترکی مسلم دنیا کا مثالی ملک ہے:مشاہد حسین
30 مارچ 2014 (12:52)
0

دفاع کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چئیر مین سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا ہے کہ ترکی آج کی مسلم دنیا کیلئے ایک مثالی ملک ہے۔


وہ آج(اتوار) صبح اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع تھا پاکستان اور ترکی کے حوالے سے آج کا مشرق وسطیٰ۔

وزیراعظم طیّب اردوان کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ بارہ سال میں اچھے نظم و نسق، اقتصادی ترقی، سیاسی استحکام اور آزاد خارجہ پالیسی نے ترکی کو بدل دیا۔


انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان حائل بڑی خلیج کے باعث مشرق وسطیٰ اس وقت بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔