انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ارکان اسمبلی ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں:شہباز
30 مارچ 2014 (10:14)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کی بنیادی سہولیات کی شفاف انداز میں فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ارکان اسمبلی ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا صوبے میں عوام کے فائدے کیلئے تعلیم، صحت ، بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بڑے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔