شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد کمی کردی جائے گی۔

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز منگل سے روزانہ کھلیں گے
30 مارچ 2014 (10:20)
0

لاہور میں ایک تقریب میں اس فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز پیر سے ہفتہ تک روزانہ صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ اتوار کو اسٹیشنز سارا دن کھلے رہیں گے۔


انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک مائع قدرتی گیس ملک میں آنا شروع ہو جائے گی جس سے گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد کمی کردی جائے گی۔