القاعدہ سے منسلک گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی

لبنان:فوجی چیک پوسٹ پرخود کش حملہ، 3فوجی ہلاک
30 مارچ 2014 (14:04)
0

مشرقی لبنان میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ شام کی سرحد کے قریب آرسل کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو آرمی چیک پوسٹ کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے


دریں اثناء القاعدہ سے منسلک گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔