بحر ہند میں جہازوں کی طرف سے بعض اشیاء کی نشاندہی کئے جانے کے بعد ایک جنگی جہاز بھی آسٹریلیا روانہ ہونے کیلئے تیار ہے

ملائیشین ائیر لائن کے طیارے کے ملبے کی تلاش تیز کردی گئی
30 مارچ 2014 (12:57)
0

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے مغرب میں ملائیشین ائیر لائن کے طیارے کے ملبے کی تلاش تیز کردی گئی ہے۔


بحر ہند میں جہازوں کی طرف سے بعض اشیاء کی نشاندہی کئے جانے کے بعد ایک جنگی جہاز بھی آسٹریلیا روانہ ہونے کیلئے تیار ہے جس میں بلیک باکس Detector نصب ہے یہ جہاز اس بات کا پتہ لگائے گا کہ جن پرزوں کو دیکھا گیا ہے آیا وہ لاپتہ طیارے کے ہی ہیں۔


ملائیشیا کا طیارہ اس مہینے کی آٹھ تاریخ کو لاپتہ ہوا تھا جس میں دو سو انتالیس افراد سوار تھے۔