وہ اتوار کے روز پشاور میں مختلف وفود سے باتیں کررہے تھے ۔

بدعنوانی اور تھانہ کلچر کے خاتمے کا وعدہ پورا کر دیا:پرویز خٹک
30 مارچ 2014 (19:38)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے بدعنوانی اور تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے انتخابات کے دوران کئے گئے اپنے وعدے پورے کئے ہیں ۔
وہ اتوار کے روز پشاور میں مختلف وفدوں سے باتیں کررہے تھے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں بجلی کے بحران پرقابو پانے کیلئے ہنگامی منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں تعلیمی نظام شروع ہوگا تاکہ امیر اور غریب معیاری تعلیم تک یکساں رسائی حاصل کرسکیں ۔