وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا

امریکہ کو ڈرون حملوں کے سلسلے میں بین الاقوامی دبائو کا سامنا ہے:سرتاج
30 مارچ 2014 (11:42)
0

قومی سلامتی اور امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کو ڈرون حملوں کے سلسلے میں بین الاقوامی دبائو کا سامنا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے صدر اوبامہ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا تھا اور اُنہیں اِن حملوں کے منفی اثرات کے بارے میں بتایا تھا۔