انہوں نے کہا کہ عالمی برادری وفاقی حکومت اور صوبوں کو آئندہ چند سالوں میں سکولوں کی عمارت اور آلات اور اساتذہ کی تربیت کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گی۔

عالمی برادری تعلیم کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرے گی:برائون
30 مارچ 2014 (10:06)
0

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورڈن برائون نے کہا عالمی برادری اگلے تین سے چار سال میں پاکستان میں تعلیم کے لئے تقریباً ایک ارب ڈالر فراہم کرے گی۔


انہوں نے کہا متعدد بین الاقوامی تنظیموں اور دوست ملکوں نے رقم دینے کے وعدے کئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عالمی برادری وفاقی حکومت اور صوبوں کو آئندہ چند سالوں میں سکولوں کی عمارت اور آلات اور اساتذہ کی تربیت کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گی۔


انہوں نے تعلیم کے بارے میں میلینیئم اہداف کے حصول میں تاجر برادری ، سول سوسائٹی اور صوبوں کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔