اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ عالمی بنک گروپ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان عالمی بنک سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں مدد کیلئے درخواست کریگا:ڈار
30 مارچ 2014 (14:59)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی بنک کے حکام سے واشنگٹن میں آئندہ بات چیت کے دوران بجلی پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں امداد کیلئے عالمی بنک سے درخواست کرے گا۔

وہ آج (اتوار)اسلام آباد میں عالمی بنک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے متعلق سیکرٹری خزانہ ڈویژن نرگس سیٹھی کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ فاٹا اور بلوچستان میں پانی کی فراہمی اور قابل تجدید توانائی کے وسائل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ عالمی بنک گروپ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے بریفنگ میں نرگس سیٹھی نے کہا کہ عالمی بنک گروپ پاکستان میں غربت کے خاتمے کا پانچ سالہ پروگرام تیار کرے گا۔

انہوں نے کہا عالمی بنک، آئی ایف سی اور آئی ایم جی اے نے سماجی اقتصادی شعبوں کی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

گروپ نے پاکستان کیلئے فنڈز بڑھانے کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے۔