مائر کی شاندار سنچری ،میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پہلا ون ڈے ،زمبابوے نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرا دیا
30 جون 2017 (21:00)
0

گال میں جمعہ کے روز پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرادیا ۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر زمبابوے کو جیت کیلئے تین سو سترہ رن کا ہدف دیا ۔
زمبابوے نے مطلوبہ ہدف سینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
زمبابوے کے سولومان مائر نے 112رن بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دے گئے۔
زمبابوے کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل۔