نوازشریف کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے عزم و ہمت کی تحسین۔

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم
30 جون 2017 (20:46)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پھر کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے آج آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی ہمت اور عزم کو سراہا۔
نوازشریف نے آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر اور بیرون ملک سے آزادکشمیر آنے والے سیاحوں کیلئے بہترین ممکنہ سہولتیں فراہم کرے۔